Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان :حاملہ دختر کا گلا کاٹنے والی خاتون گرفتار

پاکستان :حاملہ دختر کا گلا کاٹنے والی خاتون گرفتار

لاہور 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں اپنی حاملہ لڑکی کا گلا کاٹ دینے والی ایک خاتون کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ کارروائی اس لئے کی گئی تھی کیونکہ اس کی لڑکی نے اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ الزام ہے کہ آمنہ نامی خاتون نے اپنے شوہر ارشد اور فرزند عادل کی مدد سے 22 سالہ دختر مقدس کو شدید اذیتیں دیں اور پھر اس کا گلا کاٹ دیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ندیم کھوکر نے کہا کہ ہم نے اصل ملزمین آمنہ اور عادل کا ان کے موبائل ڈاٹاسے پتہ چلایا ہے اور انہیں گجرانوالا میں ان کے ٹھکانہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مقدس نے علاقہ کے ایک شخص توفیق سے پسند کی شادی کی تھی جس سے اس کے والدین ناراض تھی اور اس کی ماں نے بالآخر اس کا گلا کاٹ دیا ۔کہا گیا ہے کہ اس لڑکی نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ شادی سے اس کے افراد خاندان ناراض تھے اور جب یہ لڑکی حاملہ ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی اس کی والدہ نے اسے اذیتیں دیں اور پھر اس کا گلا کاٹ کر اسے ہلاک کردیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT