Wednesday , September 26 2018
Home / پاکستان / پاکستان : دو عسکریت پسندوں کو پھانسی

پاکستان : دو عسکریت پسندوں کو پھانسی

اسلام آباد ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دو عسکریت پسندوں کو جنھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم پایا، پھانسی دے دی، جس سے سزائے موت پر حکومت کے ازخود عائد امتناع کی برخاستگی کے بعد سے یہ سزا پر عملدرآمد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ محمد سعید عرف مولوی اور زاہد حسین عرف زاہدو کو ترتیب وار سنٹرل جیل کراچی اور کوٹ لاکھپت جیل لاہور

اسلام آباد ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دو عسکریت پسندوں کو جنھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم پایا، پھانسی دے دی، جس سے سزائے موت پر حکومت کے ازخود عائد امتناع کی برخاستگی کے بعد سے یہ سزا پر عملدرآمد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ محمد سعید عرف مولوی اور زاہد حسین عرف زاہدو کو ترتیب وار سنٹرل جیل کراچی اور کوٹ لاکھپت جیل لاہور میں پھانسی پر لٹکایا گیا، ایک عہدہ دار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔ غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات ان جیلوں کے اطراف و اکناف کئے گئے، جہاں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ پاکستان نے پشاور اسکول میں قتل عام کے بعد سزائے موت پر عمل آوری کا احیاء کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT