Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پاکستان دہشت گردوں کو ڈھال بنارہا ہے :اہیر

پاکستان دہشت گردوں کو ڈھال بنارہا ہے :اہیر

نئی دہلی، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) امور داخلہ کے وزیرمملکت گنگا رام اہیر نے فوج کے جموں میں واقع سنجوان آرمی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کو بزدلانہ کارروائی بتاتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردوں کی مدد سے بالواسطہ حملہ کررہا ہے اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اہیر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے دہشت گرد چوری چھپے حملہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرپوک ہیں، بزدل ہیں، ہاتھ میں چوڑیاں پہن کر خواتین پر حملہ کرتے ہیں۔ ایک بزرگ کا قتل کیا ، ہمارے جوان کے والد کا، اس سے بڑھ کر بزدلی اور کیا ہوسکتی ہے ۔”انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی مدد سے حملہ کررہا ہے ۔ یہ بزدلانہ حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی فورسیز اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور ایک نہ ایک دن اسے رکنا ہوگا۔گذشتہ ہفتہ کے روز دہشت گردوں نے جموں میں واقع فوج کے سنجوان کیمپ پر حملہ کردیا تھا جس میں پانچ فوجی شہید ہوگئے اور ایک نیم فوجی جوان کی موت ہوگئی اور گیارہ دیگر زخمی بھی ہوئے ۔ اس تصادم میں تین دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT