Monday , October 22 2018
Home / پاکستان / پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں:خرم

پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں:خرم

اسلام آباد،یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کا پناہ گاہ نہیں ہے اور یہاں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں ہے۔ پاکستان ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مسٹر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہاں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور جمہوریت کا حامی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT