Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / پاکستان دہشت گردی پر اپنا موقف تبدیل کرے :ٹلرسن

پاکستان دہشت گردی پر اپنا موقف تبدیل کرے :ٹلرسن

واشنگٹن۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان پر دباؤ بناتے ہوئے آج کہاکہ اگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف کام نہیں کرے گا تو اسے ملنے والی امریکی مدد روک دی جائے گی۔مسٹر ٹلرسن نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق اپنا موقف تبدیل کرنا چاہئے ۔وزارت خارجہ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹلرسن نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دے ئے جانے کے ثبوت ملے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں رہ کر امریکی فوج کے خلاف حملے کا منصوبہ بناتی ہیں اور افغانستان میں امن بحال کرنے کی امریکی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان کو ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی حکومت دہشت گردی کے تعلق سے اپنا موقف تبدیل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے امریکہ سے ملنے والی خصوصی مدد گنوانی پڑ سکتی ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپنی تقریر میں افغانستان پر امریکی حکمت عملی کے بارے میں معلومات دینے کے بعد مسٹر ٹلرسن کے اس بیان کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT