Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان دہشت گردی کا صفایا کریگا : نواز شریف

پاکستان دہشت گردی کا صفایا کریگا : نواز شریف

کراچی ۔16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اور اس کا سارے ملک سے لازماً ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا چاہئے ۔ نواز شریف جو فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ یہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پہونچے ہیں ، انھوں نے صوبائی فاضل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ کمیٹی صوبہ سندھ میں مخالف دہ

کراچی ۔16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اور اس کا سارے ملک سے لازماً ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا چاہئے ۔ نواز شریف جو فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ یہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پہونچے ہیں ، انھوں نے صوبائی فاضل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ کمیٹی صوبہ سندھ میں مخالف دہشت گردی قومی منصوبہ عمل پر عمل آوری کی ذمہ دار ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کی ضرورت ہے اور متنبہ کیاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ناکامی کا سوال ہی نہیں ہونا چاہئے ۔ اس میٹنگ میں جنرل راحیل کے علاوہ کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرس بلال اکبر ، سکیورٹی ایجنسیوں کے عہدیدار ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سابق صدر آصف علی زرداری اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔ اطلاعات کے بموجب جنرل راحیل نے کہاکہ کراچی نے اس ملک کے ابتدائی برسوں میں عظیم رول ادا کیا اور بدستور ہماری معیشت میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں امن کا مطلب سارے ملک کیلئے خوشحالی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن تمام مجرمین کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ہونا چاہئے ، چاہے وہ کسی نسل ، سیاسی وابستگی ، مذہبی اور فرقہ واری تعلق رکھتے ہوں ۔ فوجی سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں ، انٹلیجنس ایجنسیوں کے درمیان بہتر رابطہ ناگزیر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT