Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / پاکستان دہشت گردی کا ماحول ختم کرے

پاکستان دہشت گردی کا ماحول ختم کرے

اتاری ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے قریب دہشت گردی کا ماحول ختم کرے ۔ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ روابط کا خواہاں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی کراسنگ پوائنٹ نزد امرتسر میں بی ایس ایف کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو یہ واضح کر

اتاری ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے قریب دہشت گردی کا ماحول ختم کرے ۔ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ روابط کا خواہاں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی کراسنگ پوائنٹ نزد امرتسر میں بی ایس ایف کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو یہ واضح کرنا چاہئیے کہ دہشت گردی کا ماحول کب تک رہے گا ۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے بیان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اپنے دوست کو بدل سکتا ہے لیکن پڑوسیوں کو نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ این ڈی اے حکومت پاکستان کے ساتھ دوستانہ روابط کی خواہاں ہے ۔ وزیرداخلہ نے واجپائی کی امن پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے کھلے دل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا تو اس کے جواب میں ہمیں کارگل جنگ ملی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ جنگ جیتی اور اب بھی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہمیں اب تک وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکا جو ہم چاہتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے گرجا گھروں اور اقلیتی اداروں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں کہا کہ حکومت ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مندر ، مسجد یا کسی مذہبی مقام پر حملہ کیا جائے تو جو بھی ضروری کارروائی ہو وہ کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بات تقریب سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی ۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی فرقوں میں خوف کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے برعکس ان میں اعتماد بحال کیا جانا چاہئیے ۔

TOPPOPULARRECENT