Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پاکستان دیوبندی مدارس بند کردے: ایڈرائس

پاکستان دیوبندی مدارس بند کردے: ایڈرائس

واشنگٹن۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو اب کم و بیش 600 دیوبندی مدارس بند کرنے سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ ایک بارسوخ امریکی قانون ساز نے یہ بات کہی اور یہ بھی بتایا کہ اس وقت کانگریس اور ٹرمپ انتظامیہ میں یہی جذبات پائے جاتے ہیں کہ اس نوعیت کے مدارس دہشت گردوں کو پنپنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ کانگریس مین ایڈرائس نے وویکانندا انٹرنیشنل فائونڈیشن کی جانب سے واشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جذبات کا اگر پاکستان خیال رکھے تو اسے سب سے پہلے دیوبندی نظریات والے مدارس بند کردینا چاہئے کیوں کہ ان کی تعداد ایک دو ہیں بلکہ 600 ہے جہاں زیر تعلیم طلباء صرف جہاد کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتے۔ اسی طرح پاکستان کو اب لشکر طیبہ جیسے گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے کیمپس بھی بند کردینے چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT