Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان : سابق جج سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنر نامزد

پاکستان : سابق جج سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنر نامزد

اسلام آباد، 4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ رفیق رجوانہ نے کمیٹی کے فیصلے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ سردار رضا خان کی نامزدگی متفقہ طور پر کی گئی۔ حکومت اور قومی اسمبلی میں قائد اپوزیشن خورشید شاہ نے کل چیف الیکشن کمشنر کیلئے تی

اسلام آباد، 4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ رفیق رجوانہ نے کمیٹی کے فیصلے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ سردار رضا خان کی نامزدگی متفقہ طور پر کی گئی۔ حکومت اور قومی اسمبلی میں قائد اپوزیشن خورشید شاہ نے کل چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین ناموں پر اتفاق کیا تھا جن میں سردار محمد رضا، طارق پرویز اور تنویر احمد خان شامل تھے۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ فخر الدین جی ابراہیم کے مستعفی ہونے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے خالی تھا۔ سپریم کورٹ نے 5 ڈسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ پر تقرری کی مہلت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT