Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / پاکستان سب سے زیادہ بہادر ملک ہے: بلاول

پاکستان سب سے زیادہ بہادر ملک ہے: بلاول

لندن، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں بلکہ سب سے زیادہ بہادر ملک ہے اور پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’پاکستانز وارئیر پرنسز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلاول بھٹو کا نے کہا ک

لندن، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں بلکہ سب سے زیادہ بہادر ملک ہے اور پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’پاکستانز وارئیر پرنسز‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلاول بھٹو کا نے کہا کہ پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے پاکستان نے سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی جیسے بہادر پیدا کئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو دنیا بھر میں چیلنجز لاحق ہیں مگر اس کا حل بھی جمہوریت میں ہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9/11 میں امریکہ پر حملہ کرنے والے ہوں یا تحریک طالبان پاکستان، داعش ہو یا لندن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ان کی تعداد بہت کم ہے، دہشت گرد اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے کیلئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT