Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری خطرہ میں پڑنے نہیں دیگا

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری خطرہ میں پڑنے نہیں دیگا

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگااور سخت ردعمل کا اظہار کرے گا۔یمن کی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے اور لڑاکا طیارے اور

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان ساتھ کھڑا ہوگااور سخت ردعمل کا اظہار کرے گا۔یمن کی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع نے ایوان کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے اور لڑاکا طیارے اور بحری جہاز مانگے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یمن میں صورتحال پچھلے کچھ دنوں میں ابتر ہوئی ہے اور صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اس پر پارلیمنٹ میں بات کی جائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت باہمی مشوروں کے ساتھ اہم فیصلوں پر یقین رکھتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یمن میں پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح تھی۔

TOPPOPULARRECENT