Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ قطر میں منعقد کرنے کا اعلان‘ٹورنمنٹ کا4 فبروری کو آغاز

پاکستان سوپر لیگ قطر میں منعقد کرنے کا اعلان‘ٹورنمنٹ کا4 فبروری کو آغاز

کراچی ۔27 اگسٹ (سیاسٹ ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے  ٹوئنٹی 20  لیگ آئندہ سال قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے 2013 میں پہلی مرتبہ باقاعدہ اس  لیگ کے انعقاد  کا فیصلہ کیا تھا لیکن ملک کے حالات، مالی معاملات اور اسپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسے دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کا انعقاد آئندہ سال چارتا 24 فروری تک قطر میں ہو گا جس میں کم و بیش 25 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد دوحہ میں چار سے 24 فروری تک ہو گا اور اس کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہو گی، ہمیں اسپانسرز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے حوصلہ افزا جوابات موصول ہو رہے ہیں۔ اس لیگ کے انعقاد کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی صف اول کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھلانا اور انہیں ایک مسابقتی فضا فراہم کرنا ہے جس سے پاکستانی کھلاڑی 2009 سے ملک میں بین لاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے محروم ہیں۔ مارچ 2009 میں سری لنکائی ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان بیرونی ملکی ٹیموں کے لئے ممنوعہ علاقہ  بنا ہوا ہے۔ رواں سال مئی میں دورہ زمبابوے سے پاکستان میں چھ سال بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد ہوا لیکن ابھی بھی صف اول کی کرکٹ ٹیمیں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکاری ہیں۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے منصوبوں کے حوالے سے  کہا کہ ہم 40 غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور ان میں 25 کو لیگ کیلئے معاہدے کیے جانے کی توقع ہے، ان میں 15 دنیا کے معروفکھلاڑی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے چار کھلاڑیوں کا تعلق ویسٹ انڈیز جبکہ دو کا سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے  ہے۔نجم  نے کہا کہ ہماری فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی نہیں کیونکہ ہندوستانی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔

TOPPOPULARRECENT