Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سوپر لیگ کا 4 فروری سے یو اے ای میں آغاز

پاکستان سوپر لیگ کا 4 فروری سے یو اے ای میں آغاز

دبئی ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کا آغاز 4 فروری سے یو اے ای میں ہوگا۔افتتاحی میچ کوئٹہ گلاڈیئٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 فروری سے شروع ہونے جارہا ہے جہاں دنیا بھر سے بہترین کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ لیگ میں شامل لاہور قلندر ،کوئٹہ گلاڈیئٹر،کراچی کنگز ،اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے یو اے ای میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ کھلاڑی بھی پر عزم ہیں کہ پاکستان سوپر لیگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ایونٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT