Wednesday , August 15 2018
Home / پاکستان / پاکستان سے بطور حج والینٹرس مخنثوں کی روانگی

پاکستان سے بطور حج والینٹرس مخنثوں کی روانگی

اسلام آباد ۔ 18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مخنث بوائے اسکائوٹس کی ٹیم کا ایک حصہ ہوں گے ‘جنہیں سعودی عرب میں حج 2018ء کے دوران حج رضاکاروں کی حیثیت سے روانہ کیا جائے گا ۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے اسکائوٹس کمانڈر عاطف امین حسین نے روزنامہ ’ایکسپریس ٹریبون ‘ سے کہا کہ بہبودی مخنث تنظیم اس سلسلہ میں بوائے اسکائوٹس کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔ کم از کم دو تا تین مخنث منتخب کئے جائیں گے جن کا تعلق پاکستان کے تینوں صوبوں سے ہوگا اور وہ سعودی عرب ہر سال جانے والی اسکائوٹس برادری میں شامل ہوں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ حال ہی میں نوجوان مخنث صوبہ سندھ کے انتظامیہ نے بوائے اسکائوٹس اسوسی ایشن کے تعاون سے مخنث شریف ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT