Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے خوشگوار تعلقات کی خواہش

پاکستان سے خوشگوار تعلقات کی خواہش

مانسون سیشن میں اپوزیشن سے تعاون کی امید: راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان اور نیپال کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے یہاں دیوالی ملن تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں تاہم خود پاکستان کو بھی جوابی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیپال کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات حالیہ وقتوںمیں قدرے کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیپال کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں اہم بلوں کی منظوری میں حکومت کی تائیدکریں گی ۔انہوں نے کہا کہ سبھی کو ہماری مدد کرنی چاہئے ۔ لوک سبھا میں 8 بلوں کو منظودی دی جانی ہے جبکہ راجیہ سبھا میں 11 بلز التوا کا شکار ہیں جن پر مباحث ہونے اور انہیں منظوری ملنی باقی ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا جموںو کشمیر میں برسر اقتدار پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت جاری رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT