پاکستان سے داؤد ابراہیم کی حوالگی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے آج پاکستان سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 1993 ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے کلیدی ملزم کے بارے میں کافی شواہد پیش کئے جاچکے ہیں ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان کا دیرینہ موقف بالکل واضح ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور وہ کرا

نئی دہلی ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے آج پاکستان سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 1993 ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے کلیدی ملزم کے بارے میں کافی شواہد پیش کئے جاچکے ہیں ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان کا دیرینہ موقف بالکل واضح ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور وہ کراچی میں قیام پذیر ہے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم طویل عرصہ سے اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سنجیدہ ہے تو اسے ہندوستان سے تعاون کرنا چاہئے ۔ لکھنو میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دؤاد ابراہیم ہندوستان کو مطلوب ترین دہشت گرد ہے اور ہندوستان نے متعدد مرتبہ پاکستان سے حوالگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا داؤد ابراہیم کو یہاں لایا جاسکے گا انہوں نے جواب دیا ’’انتظار کریں اور دیکھیں ‘‘ انہوں نے مزید کوئی صراحت نہیں کی ۔۔ سکیورٹی اُمور کے ماہر قمر آغا نے آج عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ہندوستان کو حوالگی کے لئے زور دیں۔ داؤد ابراہیم کے اس وقت پاکستان میں روپوش ہونے کی اطلاعات کے درمیان انھوں نے کہاکہ پاکستان کے لئے یہ گھڑی بہت ہی اہم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں اسے مضبوط قدم اُٹھانا ہے لہذا داؤد ابراہیم کی گرفتاری اور ہندوستان کو حوالگی کے لئے فوری مؤثر کارروائی کرنی چاہئے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ فوری حرکت میں آکر پاکستان پر اپنا دباؤ بڑھائیں اور بین الاقوامی دہشت گردوں کو حوالے کرنے پر زور دیں۔ اس بات کا پتہ چلا ہے کہ داؤد ابراہیم نے حال ہی میں دوبئی کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سے فون پر بات چیت کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ داؤد ابراہیم کا ٹھکانہ کراچی ہے۔قمر آغا نے مزید کہاکہ داؤد ابراہیم پر کئی گھناؤنے الزامات ہیں اور وہ امریکہ و ہندوستان کو یکساں طور پر مطلوب ہے۔ داؤد ابراہیم نے ممبئی میں کئی گھناؤنے جرائم کئے ہیں اور وہ 90 ء کے دہے میں کئی بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ پاکستان میں کئی معروف دہشت گرد تنظیموں کا سب سے بڑا مالی مددگار بھی ہے جو ہندوستان کے خلاف درپردہ جنگ کررہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ داؤد ابراہیم نہ صرف ہندوستان کے لئے شدت سے مطلوب ہے بلکہ امریکی حکومت کے لئے بھی مطلوب ہے۔
انھوں نے اس کو ایک دہشت گرد قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT