Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / پاکستان سے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے امریکہ کرنے کی اپیل

پاکستان سے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے امریکہ کرنے کی اپیل

واشنگٹن۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان سے آج ایکبار پھر اپنا وہی پرانا مطالبہ دہراتے ہوئے پاکستانی سرزمین سے دہشت گردوں خاص کر طالبان قائدین کو نکال باہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے سینیٹ کی فارین ریلیشنس کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستانی شراکت داروں کیساتھ پاکستان کے رویہ میں متوقع تبدیلی کے موضوع پر بات ہوئی ہے جس میں ان علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے بھی شامل ہیں جہاں سے وہ اپنی سرگرمیاں چلاتے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گرد حملہ
2 فوجی ہلاک
اسلام آباد۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے 2 سپاہی اس وقت ہلاک ہوگئے جب دہشت گردوں نے شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حملہ شمالی وزیرستان کے ایداک مستقر میں کیا گیا جو افغان سرحد کے قریب واقع 7 ڈسٹرکٹس میں سے ایک ہے۔ آج باجور قبائیلی ڈسٹرکٹ کے چارمنگ علاقہ میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT