Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا عہد : نواز شریف

پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا عہد : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن جو اس کی ترقی کو برداشت نہیں کرسکتے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ پیشرفت کا عہد کیا۔ کوئٹہ ہاسپٹل میں ایک خودکش بمبار حملہ میں 74 افراد کی ہلاکت کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک سے عسکریت پسندی کے تمام خطرات کے مکمل صفایہ کیلئے تمام مسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کو شکست دینے کیلئے فوج اور انٹلیجنس ادارہ شب و روز کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کوئٹہ دھماکہ میںملوث عناصر اسی نظریہ پر عمل پیرا ہیں جس کی بنیاد پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے علاوہ بلوچستان میں ہزارہ برادری، پشاور میں ایک گرجاگھر اور آرمی اسکول اور ملک کے کئی سرکردہ افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT