Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پاکستان سے روابط کمزور کرنے کا ارادہ نہیں: امریکہ

پاکستان سے روابط کمزور کرنے کا ارادہ نہیں: امریکہ

واشنگٹن ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کا ایسا ہرگز ارادہ نہیں کہ پاکستان کے ساتھ اپنے کلیدی رشتے پر توجہ کمزور کرلی جائے ، اوباما نظم و نسق نے ا ن الفاظ کے ساتھ نشاندہی کی ہے کہ یہ اسلام آباد کا مقتدراعلیٰ فیصلہ ہوگا کہ وہ اپنی سکیورٹی ضروریات کا تعین کرے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو اقوام کو اپنی دفاعی ضروریات کے بارے میں ازخود کرنے پڑتے ہیں اور یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کی تکمیل کے لئے کیا فیصلہ کرتا ہے ۔ اُن سے پاکستانی قیادت کی طرف سے ان ریمارکس کے تعلق سے پوچھا گیا تھا کہ وہ لڑاکا جٹ طیارے اگر امریکہ سے حاصل کرنے سے قاصر رہے تو دیگر جگہوں جیسے چین سے حاصل کرلے گا ۔ کربی نے کہاکہ جہاں تک باہمی رشتہ کا تعلق ہے وہ بارہا بیان کرچکے ہیں کہ یہ اہم رشتہ ہے اور بالخصوص دنیا کے اُس حصہ میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور اس تعلق سے ہم توجہ گھٹانے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT