Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان سے ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے ویسٹ انڈیز رضامند

پاکستان سے ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے ویسٹ انڈیز رضامند

لاہور ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی طور پر ہچکچاہٹ کا شکار ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ڈے؍ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ سے قبل پریکٹس میچ اور فلڈ لائٹس میں ٹریننگ سیشن کی پیشکش کے بعد ویسٹ انڈین بورڈ نے اس تجویز پر حامی بھر لی ہے۔ پی سی بی ڈے؍ نائٹ ٹسٹ میچ کا سب سے بڑا حامی ہے اور پہلی مرتبہ گلابی گیند سے فلڈ لائٹ میں کھیلنے کا تجربہ بھی پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT