Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / پاکستان سے ہندوستانی لڑکی گیتا کی واپسی ایدھی فاونڈیشن کے وفد کے ساتھ 26 اکٹوبر کو آمد

پاکستان سے ہندوستانی لڑکی گیتا کی واپسی ایدھی فاونڈیشن کے وفد کے ساتھ 26 اکٹوبر کو آمد

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کی ایک گونگی اور بہری لڑکی گیتا 26 اکٹوبر کو پاکستان سے واپس آجائے گی جو کہ 10 سال قبل اتفاقی طور پر سرحد عبور کر کے وہاں چلے گئی تھی ۔ گیتا کے ہمراہ ایک خیراتی ادارہ ایدھی فاونڈیشن کے کارکن بھی ہوں گے جو کہ وہاں اس لڑکی کی دیکھ بھال کررہے تھے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بتایا کہ عرصہ دراز سے لاپتہ لڑکی گیتا بالاخر 26 اکٹوبر کو پاکستان سے ہندوستان واپس آرہی ہے اور اس کے ہمراہ ایدھی فاونڈیشن کے 5 ارکان بھی ہوں گے جنہیں یہاں سرکاری مہمان بنایا جائے گا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی روانہ کردہ گیتا کی تصویر کے ذریعہ اس کے والد اور سوتیلی ماں نے شناخت کرلی ہے ۔ یہ خاندان فی الحال بہار میں قیام پذیر ہے ۔ گیتا 8 سال کی عمر میں لاپتہ ہوگئی وہ 15 سال قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس میں پاکستانی رینجرس کو دستیاب ہوئی تھی ۔ پولیس نے ابتداء میں اسے لاہور میں ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کیا تھا بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہدایت پر انڈین ہائی کمشنر ٹی سی اے رگھوان اور ان کی اہلیہ نے ماہ اگست میں گیتا سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس کے خاندان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ تاہم حکومت کا یہ منصوبہ ہے کہ گیتا کے حقیقی والدین کی تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے گا جس کی رپورٹ میں توثیق ہونے کے بعد گیتا کو حوالے کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT