Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان سے JF-17 طیاروں کی خریدی میں مصر کی دلچسپی

پاکستان سے JF-17 طیاروں کی خریدی میں مصر کی دلچسپی

اسلام آباد 5 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مصر نے پاکستان کے ہمہ مقصدی JF-17 تھنڈر فائٹر جیٹ طیاروں کی خریدی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ پاکستان نے چین کے اشتراک سے اسے تیار کیاہے ۔ وزیر دفاع پاکستان رانا تنویر حسین نے مصر کے سفیر شریف شاہین سے ملاقات کے دوران JF-17 تھنڈر ایرکرافٹ اور سوپر مشاک کے فروخت کی پیشکش کی ۔ مصر کے سفیر نے وزیر کو بتایا کہ اُن کا ملک دفاعی صنعت میں پاکستان کے ساتھ اشتراک میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان سے JF-17 تھنڈر جٹ طیاروں کی خریدی کیلئے آمادگی ظاہر کی ۔ مصر سے دفاعی وفد عنقریب پاکستان میں دفاعی پیداواری سہولت کا جائزہ لے گا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے امکانات تلاش کئے جائیں گے ۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اپنے روایتی ہتھیار امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی اور چند دوردراز کے مشرقی ممالک کو فروخت کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT