Thursday , January 17 2019

پاکستان شطرنج میں ایشین چیمپیئن بن گیا

تہران۔ 2 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے دارالحکومت تہران میں چھٹی ایشین شطرنج چیمپیئن شپ میں پاکستان ایشین شطرنج کا چیمپیئن بن گیاجس کے ساتھ ہی پاکستانی شائقین میں مسرت کی لہر اُس وقت دوڑ گئی جب پاکستان کے کھلاڑی محمود لودھی نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تہران میں ایشین ایونٹ جیت کر پاکستان کو چیمپیئن شپ کا تاج پہنایا۔ انہوں نے ایونٹ میں 9 میں سے 7مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز ڈرا کیے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT