Thursday , December 13 2018

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاہورپہنچ گئے

لاہور، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے ہیں۔عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایئرپورٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ طاہر القادری کے استقبال کیلئے کارکن خواتین کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ میں موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے استقبالی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ ڈپٹی سکریٹری اطلاعات منہاج الق

لاہور، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے ہیں۔عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایئرپورٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ طاہر القادری کے استقبال کیلئے کارکن خواتین کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ میں موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے استقبالی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ ڈپٹی سکریٹری اطلاعات منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ علامہ قادری داتا دربارپرحاضری دینا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انتظامیہ رکاوٹ نہ ڈالے، ڈاکٹر قادری کاجلوس پُرامن ہوگا۔ دوسری جانب ضلعی حکومت نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ قادری ایئرپورٹ سے سیدھے اپنی رہائش گاہ چلے جائیں، جلوس کی صورت میں داتادربارجانے سے خطرہ ہوسکتاہے۔

TOPPOPULARRECENT