Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان فائنل میں بہتر مظاہرے کیلئے پر عزم

پاکستان فائنل میں بہتر مظاہرے کیلئے پر عزم

محمدعامر خطابی مقابلہ کھیلیں گے:سرفراز
کارڈف۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکرفائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سنبھل گئی ہے اور اب فائنل کے لئے تیار ہے۔ انگلینڈ کیخلاف کامیابی کی وجہ بہتر کرکٹ کھیلنا رہی ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا لیکن زیادہ رول بولنگ کا رہا۔ ہندوستان کیخلاف پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ہر میچ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر گیا تھا،ساتھی کھلاڑیوں پر واضح کر دیا گیا کہ وہ محض اپنی کرکٹ کھیلیں ۔ ہر مرتبہ بولنگ کے لئے طلب کئے جانے کے بعد وکٹ کے حصول میں کامیاب حسن علی کی کارکردگی متاثر کن ہے ،امید ہے فائنل میں بھی ایسی کارکردگی دکھائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی اور کامیابی کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے خود کو سنبھالا لے لیا ہے اور اب فائنل میں جو بھی ٹیم ان کے مقابل آئے گی اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ہندوستان کے خلاف فائنل کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہیں ایک مرتبہ پھر روایتی حریف کا سامنا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔انگلینڈ کیخلاف کامیابی کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے بولروں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے بعد بیٹنگ بھی بہت اچھی رہی اور یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا لیکن بولنگ کو زیادہ سہرا جاتا ہے کیونکہ منصوبہ یہی تھا کہ انگلینڈ کو 250 رنز کے اندر ہی آؤٹ کرنا ہے۔ پاکستان کی نوجوان ٹیم کو کوئی بھی پسندیدہ نہیں سمجھ رہا تھا لیکن بولروں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ۔

TOPPOPULARRECENT