پاکستان لوٹ آؤ ، مشرف کو سپریم کورٹ کا مشورہ

اسلام آباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بھی اچھے ڈاکٹرس ہیں ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سابق نثار نے آج پرویز مشرف کو یہ بات کہی جبکہ انہوں نے دبئی نشین سابق ڈکٹیٹر کو فاضل عدالت کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی تاکہ ان کے خلاف غداری کے کیس میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔ 75 سالہ جنرل (ریٹائرڈ) مشرف جو 2016ء سے دبئی میں مقیم ہیں، انہیں 2007ء میں دستور کو معطل کردینے کی پاداش میں غداری کے کیس کا سامنا ہے۔ سابق فوجی سربراہ مارچ 2016ء میں طبی علاج کیلئے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT