Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / پاکستان مخالف دہشت گردی کارروائی سے قاصر

پاکستان مخالف دہشت گردی کارروائی سے قاصر

امریکہ کا متبادل طریقوں پر غور، وزیرخارجہ امریکہ ٹلرسن کا بیان
واشنگٹن ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ٹھوس انداز میں کہہ دیا ہیکہ اگر پاکستان دہشت گرد گروپ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سے قاصر رہے تو امریکہ بھی اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گا اور متبادل طریقوں سے اپنا مقصد حاصل کرے گا۔ وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور اپنی سرزمین سے ان کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ ہم نے اپنی توقعات سے کئی بار پاکستان کو واقف کروادیا ہے۔ وہ جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ٹلرسن نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی قیادت باتیں چھوڑ کر عمل پر توجہ دے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت سے دوٹوک انداز میں امریکہ کا موقف ظاہر کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عباسی اور سربراہ فوج باجوا سے اور ان کے قریبی مشیروں سے ملاقات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا موقف بالکل شفاف، کھلا اور بے باک ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT