Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان : مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے سربراہ مقرر

پاکستان : مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے سربراہ مقرر

کراچی ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سابق ٹسٹ لیگ اسپنر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔ مشتاق جو حال تک نیشنل ٹیم کے بولنگ کوچ رہے، انھیں اب این سی اے امور چلانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ بورڈ چاہتا ہے کہ این سی اے علحدہ ادارہ رہے تاکہ مکمل توجہ کرکٹ اور کھلاڑیوں پر مرکوز کی جاسکے۔ شہریار نے کہا کہ نیا ہیڈکوچ ایک دو ہفتے میں مقرر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT