Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / پاکستان : معصوم زینب کی عصمت دری او ر قتل کرنے والے درندہ صفت خاطی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ 

پاکستان : معصوم زینب کی عصمت دری او ر قتل کرنے والے درندہ صفت خاطی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ 

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی آٹھ سالہ زینب کے مقدمہ کے مجرم عمران علی کو لاہور کی کورٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجرم عمران علی کو بدھ کے روز صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔ اس موقع پر زینب کے والد امین انصاری بھی موجود تھے ۔ جیل حکام نے عمران علی کی لاش کو اس کے اہل خانہ کے حوالہ کردیا ہے ۔

اس کے اہل خانہ نے اسے تدفین کیلئے اپنے گاؤں قصور لے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی ۔ زینب کے والد امین انصاری جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم عمران علی کو پھانسی دیتے ہوئے انہوں نے دیکھا ہے اور اسے نصف گھنٹے تک وہاں لٹکایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال کے اوائل میں زینب کی گمشدگی اورپھرکئی دنوں بعد اس کے لاش ملنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا تھا کہ اسے اغوا کر کے اس کے ساتھ جنسی تشدد کا نشانہ بناگیا تھا بعد ازاں اسے قتل کردیاگیا او را س کی لاش کو کچرے میں پھینک دیاگیا ۔ اس خوفناک کھیل کے بعد سارے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ عمران علی کو گرفتار کیاگیا ۔

اپنی گرفتار کے بعد تفتیش کے دوران عمران علی نے یہ اعتراف بھی کرلیا تھا کہ اس نے مجموعی طور پر قصور شہراو را س کے آس پاس کے ۸؍ بچوں کا جنسی استحصال کیا ، جن میں سے پانچ بچوں کو اس نے قتل بھی کردیا تھا ۔ خیال رہے کہ زینب کے والد امین نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی ۔

TOPPOPULARRECENT