Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میںبس ۔ ٹرک تصادم ، 19 ہلاک

پاکستان میںبس ۔ ٹرک تصادم ، 19 ہلاک

لاہور ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک تیز رفتار بس کی ایک لاری سے آمنے سامنے ہوئی زبردست ٹکر میں 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں موجود بیشتر مسافرین محوخواب تھے جو لاہور سے لیاہ کے سفر پر تھی ۔ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب بس ڈرائیور نے ایک گدھا گاڑی کو بس کی زد میں آنے سے بچانے کیلئے اسٹرینگ کو کچھ زیادہ گھمادیا اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے بس کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی ۔ لاری میں آہنی سلاخیں لدی ہوئی تھیں ۔ مہلوکین میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ پولیس عہدیدار ظہور رانا نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جبکہ بس ڈرائیور مفرور بتایا گیا ہے ۔ پاکستان میں زیادہ تر سڑک حادثات تیز رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے سے رونما ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT