Thursday , December 14 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں آئی ای ڈی دھماکہ میں دو فوجی ہلاک

پاکستان میں آئی ای ڈی دھماکہ میں دو فوجی ہلاک

پشاور ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے قریب ایک قبائلی علاقہ میں ہوئے آئی ای ڈی سے کئے گئے دو علحدہ دھماکوں میں کم و بیش دو فوجی ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ پہلا واقعہ پاک ۔ افغان سرحد سے قریب بائزائی علاقہ میں رونما ہوا جہاں آئی ای ڈی ایک چیک پوسٹ پر نصب کیا گیا تھا اور وہ دھماکہ سے پھٹ پڑا جس میں فرنیٹر کارپس کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں ایک گاڑی کے ایک آئی ای ڈی سے ٹکرا جانے سے زوردار دھماکہ ہوا جس میں تین فوجی زخمی ہوگئے۔ دوسرا دھماکہ مہمند ایجنسی میں واقع پشاور غلانی روڈ پر پیش آیا۔ دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT