Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا بھی امکان : رچرڈسن

پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا بھی امکان : رچرڈسن

لاہور۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے معاملات اسی طرح درست سمت میں بڑھتے رہے تو آئندہ چند سال میں یہاں آئی سی سی ایونٹ بھی ہوسکتے ہیں۔ رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میچ اور سیریز کے حوالے سے جوش وخروش پرپاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ الیون کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔رچرڈسن نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے۔ یہ سیریز یقینی طور پرپاکستان میں ہر قسم کی کرکٹ کی بحالی میں مدد گار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم کام کیا، کرکٹ خاندان یکجا ہے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں سب ساتھ ہیں۔
نیمرکا حریف کھلاڑی سے مصافحہ کرنے سے انکار
گلاسگو۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )سیلٹک کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے میچ کے بعد پیرس سینٹ جرمین کے معروف برازیلی کھلاڑی نیمر نے حریف کھلاڑی رالسٹن کے ساتھ روایتی مصافحے اور شرٹ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ میچ کے دوران رالسٹن نے دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر کے قریب جاکر اسے چڑایا تھا۔ بعد ازاں میچ کے دوران بھی دونوں میں گرما گرمی رہی۔ میچ کے بعد عام طور پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مصافحے کرتے اور بعض اوقات آپس میں شرٹ تبدیل کرتے ہیں لیکن نیمر نے رالسٹن کی جانب سے کوشش کے باوجود اس روایت پر عمل نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT