Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / پاکستان میں آزاد کرائے گئے امریکی جوڑے کی وطن واپسی

پاکستان میں آزاد کرائے گئے امریکی جوڑے کی وطن واپسی

ٹورنٹو۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے چنگل سے آزاد کرائے گئے کناڈائی نژاد امریکی جوڑے کی وطن واپسی ہوگئی۔کناڈائی حکومت نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ امریکی شہری کیٹلان کولمین ،ان کے کناڈائی شوہر جوشووا بوئیلے اور تین بچے اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔طالبان کے حقانی نیٹ ورک نے اس جوڑے کو پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا کرلیاتھا۔قید کے دوران ہی ان کے تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔اس فیملی کو پاکستان میں حقا نی نیٹ ورک کے گڑھ میں رکھا گیاتھا اور ان کے کل پاکستان سے روانہ ہونے کا امکان تھا ،۔ ایرکینیڈا کی پرواز سے یہ جوڑا لندن سے ٹورنٹو روانہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT