Wednesday , May 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں آن لائن اہانت مذہب ‘ حکم کی تعمیل کیلئے حکومت کو عدالتی ہدایت

پاکستان میں آن لائن اہانت مذہب ‘ حکم کی تعمیل کیلئے حکومت کو عدالتی ہدایت

اسلام آباد ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عدالت کے ایک جج نے حکومت پاکستان کو اپنے حکم کی تعمیل کیلئے ہدایت دی ہے جس کا تعلق مذہب کی اہانت پر مبنی مواد کی سماجی ذرائع ابلاغ پر پیش کشی سے متعلق ہے ۔ ایک اخباری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل یہ تبصرہ اُس وقت کیا جب کہ حکومت عدالتی حکم کی تعمیل سے قاصر رہنے کی اُسے اطلاع ملی ۔ 11مارچ کو عدالت نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ اہانت مذہب مواد کی سماجی ذرائع ابلاغ پر اشاعت کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ روزنامہ ڈان نے اطلاع دی کہ جج نے انتباہ دیا کہ وزیراعظم اور دیگر کابینی وزراء کو مقدمہ کی آئندہ سماعت کے موقع پر عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے ۔ اگر یہی رویہ جاری رہے اور عاملہ کی جانب سے اس کا اظہارک یا جائے تو یہ عدالت شخصی حاضری کیلئے ہدایات جاری کرے گی ۔ وزیراعظم مرکزی وزراء اور دیگر کو تحقیر عدالت کے الزامات کا سامنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT