پاکستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے 6عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 6عسکریت پسند بشمول غیر ملکی امریکی ڈرون حملہ میں جو پاکستان کے دورافتادہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں افغانستان کی سرحد سے متصل کئے گئے تھے ‘ ہلاک ہوگئے ۔ یہ حملہ وادی شاوال میں جو شمالی وزیرستان میں واقع ہے کیا گیا تھا ۔ ایک فوجی عہدیدار کے بموجب ڈرون طیارہ سے دو میزائل عسکریت پسندوں کے خفیہ

اسلام آباد۔17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 6عسکریت پسند بشمول غیر ملکی امریکی ڈرون حملہ میں جو پاکستان کے دورافتادہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں افغانستان کی سرحد سے متصل کئے گئے تھے ‘ ہلاک ہوگئے ۔ یہ حملہ وادی شاوال میں جو شمالی وزیرستان میں واقع ہے کیا گیا تھا ۔ ایک فوجی عہدیدار کے بموجب ڈرون طیارہ سے دو میزائل عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر داغے گئے تھے ۔ 6عسکریت پسند ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ زخمیوں کی صورتحال تشویشناک ہے ۔ شاوال ایک پہاڑی اور گھنے جنگلات کا علاقہ ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ باغی اب بھی اس علاقہ میں روپوش ہیں ۔
شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں سے ضرب عضب سے بچ کر عسکریت پسنداسی علاقہ میں پناہ لیتے ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی اختیار کرنے دباؤ ڈالنے کے بعد پاکستانی فوج نے قبائلی علاقہ میں ’’ضرب عضب‘‘ کے نام سے فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے ۔ اس کارروائی کا مقصد پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT