Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں آئی ای ڈی سے دھماکہ، 6 فوجی ہلاک

پاکستان میں آئی ای ڈی سے دھماکہ، 6 فوجی ہلاک

پشاور 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 6 پاکستانی فوجی آج ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ کے ضلع ہنگو میں ہلاک ہوگئے۔ فوج کا ایک قافلہ ہنگو سے قبائیلی علاقہ خرم جارہا تھا جبکہ وارمگل کے قریب جو ہنگو اور خرم کی سرحد پر واقع ہے، اِس پر حملہ کیا گیا۔ 3 فوجی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر 11 زخمی ہوئے۔ بعدازاں مزید 3 فوجی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فو

پشاور 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 6 پاکستانی فوجی آج ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ کے ضلع ہنگو میں ہلاک ہوگئے۔ فوج کا ایک قافلہ ہنگو سے قبائیلی علاقہ خرم جارہا تھا جبکہ وارمگل کے قریب جو ہنگو اور خرم کی سرحد پر واقع ہے، اِس پر حملہ کیا گیا۔ 3 فوجی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر 11 زخمی ہوئے۔ بعدازاں مزید 3 فوجی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فوجی ذرائع کے بموجب فوجیوں کی گاڑی اِس حملہ سے تباہ ہوگئی۔ اطلاعات کے بموجب یہ دھماکہ ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کی نئی دفاعی اور خارجی پالیسیوں کا عنقریب اعلان
اسلام آباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اپنی نئی خارجہ اور دفاعی پالیسیاں تیار کررہی ہے جن کا عنقریب قومی اسمبلی میں اعلان کیا جائے گا۔ خارجہ پالیسی کے سربراہ سرتاج عزیز نے کہاکہ ایوان پارلیمنٹ میں چند ہفتوں میں دونوں نئی پالیسیاں پیش کردی جائیں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT