Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں اہانت پر سزائے موت کے مستحق مجرم کی درخواست ضمانت

پاکستان میں اہانت پر سزائے موت کے مستحق مجرم کی درخواست ضمانت

لاہور ۔ 8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک معذور عیسائی شخص کو ایک مقامی عالم دین کو مبینہ طور پر اہانت آمیز ایس ایم ایس پیام بھیجنے پر اس کی بیوی کے ساتھ سزائے موت دی گئی ہے ۔ تاہم اس معذور عیسائی لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت دینے کی اپیل کی ہے ۔ کمر کے نچلے حصہ پر فالج سے متاثر شفقت مس

لاہور ۔ 8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک معذور عیسائی شخص کو ایک مقامی عالم دین کو مبینہ طور پر اہانت آمیز ایس ایم ایس پیام بھیجنے پر اس کی بیوی کے ساتھ سزائے موت دی گئی ہے ۔ تاہم اس معذور عیسائی لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت دینے کی اپیل کی ہے ۔ کمر کے نچلے حصہ پر فالج سے متاثر شفقت مسیح اور اس کی بیوی شگفتہ کو جن کی عمر 40سال سے زائد ہے ‘ ٹوباٹیک سنگھ ضلع عدالت نے اہانت کے الزام کے تحت سزائے موت دی تھی لیکن شفقت نے اس کی اپیل پر قطعی فیصلہ تک سزاء ملتوی رکھنے کیلئے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ شفقت اور شگفتہ مقامی چرچ اسکول میں بحیثیت خادم ملازم تھے جن پر ایک مقامی عالم دین کو اہانت آمیز پیامات ارسال کرنے کا الزام تھا لیکن ان دونوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ۔

TOPPOPULARRECENT