Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں ایشیاء کپ کے دفاع کی صلاحیت موجود: مصباح

پاکستان میں ایشیاء کپ کے دفاع کی صلاحیت موجود: مصباح

کراچی۔ 3؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم ایشیاکپ کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کیلئے ہمیں غیر معمولی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے کامیابی بہت اہم ہوتی ہیاور یہکھلاڑیوں کے حوصلوں کو بلند رکھتی ہے لیکن ہر مقا

کراچی۔ 3؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم ایشیاکپ کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کیلئے ہمیں غیر معمولی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے کامیابی بہت اہم ہوتی ہیاور یہکھلاڑیوں کے حوصلوں کو بلند رکھتی ہے لیکن ہر مقابلہ نیا میچ ہوتا ہے اور اس میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اچھا کھیلے۔ ہماری ٹیم ایشیا کپ کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، گزشتہ ایونٹ کی طرح اس مرتبہ بھی ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور ہندوستان بھی وہاں کے موسمی حالات سے اچھی طرح واقف ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے بھی گزشتہ ایونٹ میں کافی بہتر کارکردگی دکھائی تھی، اس لئے کوئی بھی ٹیم آسان نہیں اگر ہمیں جیتنا ہے
تو ہر میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

مصباح الحق نے مزید کہا ہے کہ ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں ٹیم نے کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن خوشی ہے کہ ان کی کوچنگ کے آخری دور میں ہم نے سری لنکا کو ونڈے سیریز میں شکست دی اور ٹسٹ سیریز برابر کی۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم کے کوچ کا تقرر پی سی بی کا معاملہ ہے وہ جسے چاہے مقرر کرے کیونکہ ہر کوچ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور مستقبل میں جو بھی کوچ مقرر کیا جائے گا وہ ٹیم کو فائدہ ہی پہنچائے گا۔ مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے حالیہ مظاہروں میں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے علاوہ خود جنوبی افریقہ کو اسی کے سر زمین پر شکست دیکر ایک نئی تاریخ بنائی ہے اور اس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں جس سے آئندہ سیریزیوں میں فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT