Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / پاکستان میں ایک اور قیدی کوپھانسی جملہ تعداد 211 ہوگئی

پاکستان میں ایک اور قیدی کوپھانسی جملہ تعداد 211 ہوگئی

اسلام آباد ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج ایک اور سزائے موت پانے والے قیدی کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا جس نے 1997ء میں چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا اور اس طرح جاریہ سال مارچ میں سزائے موت پر امتناع کی برخاستگی کے بعد پھانسی پر لٹکائے گئے قیدیوں کی جملہ تعداد 211 ہوگئی۔ ذوالفقار نامی قیدی کو بہاولپور سنٹرل جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت کے خلاف داخل کردہ اس کی تمام اپیلوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال ڈسمبر میں پشاور کے ایک فوجی اسکول پر طالبان کے حملے میں زائد از 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت طلباء کی تھی۔ اس کے بعد حکومت نے سزائے موت پر عائد 6 سالہ امتناع کو برخاست کردیا تاکہ دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکائے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ حالانکہ یوروپی یونین، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے سزائے موت پر عمل آوری کی مذمت کی جارہی ہے اس کے باوجود پاکستان نے سزائے موت پر عمل آوری نہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT