Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / پاکستان میں بارش اور طوفان سے 15افراد ہلاک

پاکستان میں بارش اور طوفان سے 15افراد ہلاک

لاہور ۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جملہ 15افراد آج زبردست بارش اور آندھی کی وجہ سے پاکستانی صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختوانخواہ کے چند علاقوں میں ہلاک ہوگئے ۔ اخبارات کی اطلاع کے بموجب کم از کم 8افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے ۔ جب کہ بارش کی وجہ سے ایک کمزور عمارت قبائلی علاقہ باجوز میں چھت اور دیواروں سمیت منہدم ہوگئی ۔ نوشیرا میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 پاکستانی پنجاب میں ہلاک ہوگئے ۔ نوشیرا میں مہلوک شخص پر بجلی گری تھی ‘ جبکہ پاکستانی پنجاب میں مکان منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ وادی سوات میں بارش کی وجہ سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ۔ درجہ حرارت گذشتہ 10دن میں پہلی بار کم ہوگیا ۔ پارہ چنار میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ کوہ فتح پہاڑی علاقہ میں ژالہ باری ہوئی ۔ چچاواٹنی ‘ حفیظہ آباد اور سیالکوٹ پاکستانی صوبہ پنجاب میں بھی زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔ پنجاب کے شہر گوجراں والا میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک بحال نہیں ہوسکیں ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب گلگت بلتستان‘ پاکستانی مقبوضہ کشمیر ‘ لاہور ‘ راولپنڈی ‘ گجراں والا ‘ سرگوجا ‘ فیصل آباد اور مالاقند میں ہزارہ قبیلے کی آبادی ‘ کوئٹہ اور ژوک ڈیویژنوں میںآج بھی بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں اعظم ترین درجہ حرارت 15تا 37ڈگری سلسیس ہوا کرتا ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ 100برقی فیڈرس ناکارہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے کئی خاندان بجلی کی سربراہی سے کئی گھنٹے محروم رہیں۔

TOPPOPULARRECENT