Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں بس اور لاری کا تصادم ‘9افراد ہلاک

پاکستان میں بس اور لاری کا تصادم ‘9افراد ہلاک

کراچی ۔21اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 9افراد بشمول پانچ بچے اور تین خواتین ہلاک اور دیگر 35زخمی ہوگئے جبکہ ایک بس کا پاکستان میں ایک لاری سے تصادم ہوگیا ۔ جبکہ بس لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ بس کراچی سے شاہ آباد جارہی تھی جبکہ تھٹاکے مقام پر اس کا لاری سے تصادم ہوا ۔ پانچ بچے اور تین خواتین ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ ایک زخمی نے اسپتال میںدم توڑ دیا ۔ یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیش آیا ۔ تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT