Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں بس اور ٹینکر کا تصادم ‘ 8ہلاک

پاکستان میں بس اور ٹینکر کا تصادم ‘ 8ہلاک

کراچی۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 8 افراد ہلاک اور دیگر 11زخمی ہوگئے جب کہ ایک مسافر بس کا ایک ٹینکر سے پاکستان کے جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان میں تصادم ہوگیا ۔ یہ واقعہ ضلع خضدار میں پیش آیا جب کراچی جانے والی بس ایک ٹینکر سے جو مخالب سمت سے آرہا تھا ٹکرا گئی ۔ روزنامہ ’’ دی ڈان ‘‘ کی اطلاع کے بموجب زخمیوں میں عورتیںاور بچے شامل ہیںجنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ۔ جب کہ 8نعشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں ۔ تحقیقات کے بموجب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس بے قابو ہوگئی تھی جس کی وجہ حد سے زیادہ تیز رفتاری تی اوراس کا تصادم ٹیکر سے ہوگیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT