Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستان میں بعض گروپس کو سبق سکھانے کی ضرورت : ہندوستان

پاکستان میں بعض گروپس کو سبق سکھانے کی ضرورت : ہندوستان

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا ہیکہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر روابط کا خواہاں ہے لیکن اس نے وہاں موجود چند گروپس کو سخت خبردار کیا اور کہا کہ انہیں ’’سبق سکھانا‘‘ ضروری ہے اور انہیں وہی تکلیف پہنچنی چاہئے جو تکلیف انہوں نے ہمیں دی ہے۔ اس ضمن میں میانمار آپریشن کی مثال پیش کی۔ حکومت نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر روابط ملک کے وقار، عزت نفس اور فخر کی قیمت پر نہیں ہوسکتے۔ ہندوستان اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے دشمن آزاد گھومتے نہ رہیں اور دہشت گردی کے معمولی واقعہ کو بھی جنگ تصور کیا جائے گا۔ حکومت نے عشرت جہاں مقدمہ اور سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے قائم کردہ متنازعہ ٹیکنیکل سرویسیس ڈیویژن جیسے مسائل اٹھانے پر کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے دشمن آزاد گھومتے نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو سمجھوتہ کیا گیا شاید یہی وجہ ہیکہ آج ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرحد کے اس پار بعض تنظیمیں ہیں جو بیانات دے رہی ہیں اور انہیں سبق سکھایا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT