Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں بم دھماکہ دو ملازمین پولیس ہلاک ، پانچ زخمی

پاکستان میں بم دھماکہ دو ملازمین پولیس ہلاک ، پانچ زخمی

کراچی۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا ۔ یہ جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ کا دارالحکومت ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگتی نے کہا کہ حملہ کا نشانہ پولیس چوکی تھی جو یونیورسٹی کے پھاٹک کے باہر قائم کی گئی تھی تاکہ یونیورسٹی کی حفاظت ہوسکے۔ دو ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے جن میں پانچ ملازمین پولیس ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے آج کے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے خصوصی شعبہ کو آئی ای ڈی کا نشانہ بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT