Wednesday , January 17 2018
Home / پاکستان / پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی کا قیام !

پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی کا قیام !

لاہور 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے ایسا لگتا ہے کہ سرحد پار بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جہاں اسی نام سے ایک پارٹی قائم کی گئی ہے ۔ حقوق انسانی کے ایک کارکن ارسلان الملک نے جو گجرانوالا سے تعلق رکھتے ہیں عام آدمی پارٹی کا پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروایا ہے ۔ عام آدمی پارٹی ( پاکستان ) کے صدر نش

لاہور 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے ایسا لگتا ہے کہ سرحد پار بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جہاں اسی نام سے ایک پارٹی قائم کی گئی ہے ۔ حقوق انسانی کے ایک کارکن ارسلان الملک نے جو گجرانوالا سے تعلق رکھتے ہیں عام آدمی پارٹی کا پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروایا ہے ۔ عام آدمی پارٹی ( پاکستان ) کے صدر نشین نے کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان کو ایسا ملک بنانے کی کوشش کریگی جس کا خواب بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارسلان الملک نے بھی اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے آئندہ ہفتے پنجاب اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال اسمبلی کا سشن چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی تائید میں دیگر پارٹی قائدین بھی بھوک ہڑتال کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT