Saturday , December 15 2018

پاکستان میں ترنگا لہرانے کی باتیں کرنے والے ایک انچ بھی حاصل نہ کرپائیں گے :فاروق عبداللہ

پونچھ ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر نیشنل کانفرنس و ایم پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کے آج ایک روز بعد سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت کی غلط پالیسی، غیر سنجیدگی اور غیرذمہ دارانہ بیان بازی کا خمیازہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا: ’’مرکز میں بیٹھے لوگ دہلی سے پاکستان میں جھنڈا گاڑنے کی باتیں کرتے ہیں، لیکن ابھی تک ایسا ہوا نہیں ، اُس پار کی ایک انچ زمین بھی حاصل نہیں کی جاسکی اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہونے کا کوئی امکان ہے۔‘‘ جمعہ کو فاروق عبداللہ نے وزیر داخلہ سے ملاقات کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ سیاسی پہل کی مانگ کی۔

TOPPOPULARRECENT