Tuesday , December 12 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں تصادم میں شدت پسند ہلاک

پاکستان میں تصادم میں شدت پسند ہلاک

اسلام آباد، 07 جون (یواین آئی) پاکستان میں خیبر پختونخواہ صوبے کے نوشیرا میں پولیس تصادم میں کل رات شدت پسند تنظیم داعش کا ایک مقامی کمانڈر مارا گیا۔ پاکستانی اخبار ‘دی نیوز’ کے مطابق ممنوعہ شدت پسند تنظیم کے ایک مقامی کمانڈر کو پولیس تصادم میں مار گرایا گیا جبکہ تین دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ شدت پسندوں کے پاس سے دو کلو گرام دھماکہ خیز مادہ اور دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔ سرگودھا کے علاقے کے پولیس انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے تصدیق کی کہ تصادم میں ہلاک ہونے والا شدت پسند تنظیم کا ایک مقامی کمانڈر تھا۔

TOPPOPULARRECENT