Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں تلاشی مہم کے دوران دھماکہ ، دوسپاہی ہلاک تین زخمی

پاکستان میں تلاشی مہم کے دوران دھماکہ ، دوسپاہی ہلاک تین زخمی

اسلام آباد ۔ 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں عصری دھماکہ خیز مواد سے تیارشدہ بم پھٹنے سے 2 سپاہی ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے ۔ پاکستانی فوج جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگور اڈہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ بعد ازاں فوج نے کہاکہ ’’عصری دھماکو مواد سے تیارشدہ بم اس تلاشی مہم کے دوران پھٹ پڑا جس سے دو سپاہی ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ اس سال فبروری کے دوران ملک گیری پیمانے پر شروع کردہ ’’ردالفساد‘‘ مہم کے تحت ان علاقوں میں اشرار کی تلاشی جارہی ہے۔ اس دوران پنجاب رینجرس نے محکمہ پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبہ کے اہلکاروں کے ساتھ علحدہ تلاشی مہم چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT