Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں تیزاب سے حملہ اور اجتماعی عصمت ریزی

پاکستان میں تیزاب سے حملہ اور اجتماعی عصمت ریزی

لاہور ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تیزاب کے حملہ سے ایک 35سالہ خاتون کی دونوں آنکھیں ناکارہ ہوگئیں ۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تین افراد نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ یہ خاتون ضلع لایا کی ساکن تھی ۔اس کی بصارت 2001ء میںضائع ہوگئی تھی جب اس کے ایک رشتہ دار نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا کیونکہ اس نے اس کے ساتھ شادی سے انکار کردیا تھا ۔ سینئر پولیس عہدیدار کے بموجب پڑوسی خالد خاتون کے مکان آیا اور اس سے اس کے ساتھ گیہوں لینے کیلئے اس کے دوست کے مکان تک چلنے کی خواہش کی ۔ راستہ میں اس نے اپنے دوستوں کو بھی لے لیا ۔ تین افراد نے ایک سنسان مقام پر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ چند راہگیروں نے اسے بیہوش پڑا ہوا پاکر دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی عصمت ریزی کی توثیق کردی ۔ خاطیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT