Tuesday , October 16 2018
Home / Top Stories / پاکستان میں تین بھائیوں کی موت پر صدمہ کی لہر

پاکستان میں تین بھائیوں کی موت پر صدمہ کی لہر

ایک بھائی کی خودکشی پر دو غم زدہ بھائی قلب پر حملے سے فوت
اسلام آباد۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک خاندان بدترین المیہ کا شکار ہوگیا جب ایک بھائی نے خودکشی کرلی اور چند گھنٹوں کے دوران دو بھائی قلب پر حملے کے سبب فوت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 35 سالہ بھائی واحد علی نے کسی نامعلوم وجہ سے خود پر گولی چلاتے ہوئے خودکشی کرلی جس کے سبب اس کے دو بھائی قلب پر حملے کے سبب فوت ہوگئے۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق واحد کے بڑے بھائی 40 سالہ عباس علی اپنے چھوٹے بھائی کی خودکشی کی اطلاع پر صدمہ سے دوچار ہوگئے اور اس کے بعد دواخانہ کو منتقلی کے دوران قلب پر حملے سے فوت ہوگئے۔ جب دونوں بھائیوں کی نعشیں ان کے گھر لائی گئیں، ان کے سب سے چھوٹے بھائی 28 سالہ صدام علی کے قلب پر حملے ہوا اور وہ برسرموقع فوت ہوگئے۔ پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالے الیاس کالونی میں یہ المناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں سارا علاقہ غم و اندوہ کی لہر میں ڈوب گیا اور غم زدہ خاندان تینوں بھائیوں کی تدفین کے انتظامات میں مصروف ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT